وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منصوبہ بندی کمیشن میں منعقد ہوا جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں توانائی،آبی ذخائر، مواصلات،گورننس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبے شامل تھے۔ بلوچستان اور …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منصوبہ بندی کمیشن میں منعقد ہوا جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں توانائی،آبی ذخائر، مواصلات،گورننس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبے شامل تھے۔ بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ کو روکنے کے لئے ایک ارب 64 لاکھ کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے سے بجلی کی اضافی پیداوار کے حصول اور اس کی ترسیل کے نظام کو بہتر اور موثر بنایا جا سکے گا۔ اجلاس میں گوادر۔ نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل پائپ لائن منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت سات سو کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ اس منصوبے سے قدرتی گیس کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply