وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے کے منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مکمل ہو جائیں گے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر کام کی رفتار سے مطئمن ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی مغربی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے کے منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مکمل ہو جائیں گے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر کام کی رفتار سے مطئمن ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی مغربی روٹ پر کام کے لئے مقامی انجینرز کو کام دیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں .۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ۔ اجلاس میں 29 اگست کو ہونے والی سی پیک سمٹ اور ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی گوادر ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے پر چین کی طرف سے کام آخری مراحل میں ہے اور اگلے کچھ مہینوں میں ان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply