
راولپنڈی24 نومبر ( ا ے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے تین سال تک 11000 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور آئندہ سال میں دیامیر بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میںمنعقدہ تین روزہ ڈرائی لینڈ ریجن میں غربت کے خاتمے کے لئے پانی، توانائی اور خوراک کے تحفظ پر ایشیاءپیسیفک ڈائیلاگ پرکانفرنس کے دوسرے دن کے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی نے یونیسکو کے تعاون سے کیا تھا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیم پر کام شروع کرنے جا رہی ہے جس پر ایک بلین کے قریب لاگت آئے گی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں توانائی، پانی اور خوراک کے تحفظ پر کوئی بڑی سرمای کاری نہ ہونے کی وجہ سے ان شعبوں کے علاوہ صنعت و زراعت بھی زبوں حالی کا شکار ہے جس کو موجودہ حکومت نے اقتدار میں آ کر درست کیا ۔