وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ماسکو میں روس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ماسکو میں روس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی روابط اور معاشی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں وہ جنوبی ایشیا ، چین اور سینٹرل کو ایشیا ءکو آپس …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ماسکو میں روس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی روابط اور معاشی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں وہ جنوبی ایشیا ، چین اور سینٹرل کو ایشیا ءکو آپس میں ملا سکتا ہے۔ چین پا کستان اقتصادی راہداری سے خطے کے تین ارب لوگوں کو آپس میں جوڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سینٹرل ایشیا ریجنل کوآپریشن ممالک کو ریلوے اور روڈ کے ذریعے روس فیڈریشن سے ملانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Leave a Reply