19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ مصدق مسعود ملک کا...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ مصدق مسعود ملک کا زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر کچرے کے انتظام پر سخت کارروائی کا وعدہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ مصدق مسعود ملک نے ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملک گیر کارروائی پر زور دیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں زیرو ویسٹ کا عالمی دن اتوار 30 مارچ کو منایا جائے گا۔ رواں سال کا تھیم ’’فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ ‘‘ٹیکسٹائل سیکٹر سے آلودگی کے خاتمہ کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان کی معیشت میںٹیکسٹائل کا شعبہ ایک بڑا حصہ دار ہے اور فضلہ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔

وفاقی وزیر نے روزگار اور جی ڈی پی کی نمو میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پلاسٹک، الیکٹرانکس اور خوراک کا فضلہ ایک اہم مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فضلہ سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے خطرناک فضلہ کے انتظام کی قومی پالیسی (2022) اور پلاسٹک کی آلودگی پر پاکستان کے قومی ایکشن روڈ میپ کو پائیداری کی جانب کلیدی اقدامات کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکلر اکانومی میں تبدیلی پر زور دے رہی ہے، جہاں فضلے کو کم سے کم کیا جاتا ہے اور وسائل کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ماحول دوست فیشن، پائیدار پیکیجنگ اور آئندہ سرکلر اکانومی پالیسی کو فروغ دینے والے اقدامات اس حکمت عملی کا حصہ ہیں۔مصدق ملک نے پائیدار طریقوں کو اپنانے میں نجی شعبے کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا اور سول سوسائٹی کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDG 11 اور 12) کے ساتھ قومی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ایک ایسا مستقبل ہے جہاں فضلہ کو بہت حد تک کم کیا جائے، وسائل کو محفوظ کیا جائے اور ہمارا ماحول محفوظ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں