وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی زیر صدارت اجلاس،آئی این ڈی سی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا

112
APP59-19 ISLAMABAD: September 19 - Federal Minister for Law, Justice and Climate Change, Zahid Hamid chairing a meeting on progress of INDC Report. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی این ڈی سی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ آئی این ڈی سی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمیشن انوینٹری پاکستان میں اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے ۔ وزارت کے ڈپٹی سیکرٹری سجاد حیدر یلدرم نے رپورٹ کے متعلق پریزنٹیشن دی ۔انہوں نے ویژن 2025 کے بنیادی ضابطوں کے بارے میں بتایا اور سرکاری پالیسی کے مقاصد پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی ، نیشنل ڈیسزاسٹر رسک میں کمی اور قومی غوروخوض پالیسی میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مواد جمع کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور مختلف شعبوں کے اہداف کے حصول میں فرق کا بھی سامنا ہے۔ وفاقی وزیر کو آئی پی سی سی گائیڈ لائنز میں طریقہ کار کی بنیاد پر معشیت کے چھ شعبوں توانائی،ٹرانسپورٹ ،زراعت ،صنعت ،جنگلات اور وسائل کے ضیاع کے علاوہ اختیار اور تبادلہ کے آپشنز کی بنیاد پر مبنی منصوبہ بندی اور حکومت کی مداخلت 2016 ءکے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔