وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سبب بننے والی گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے،اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئلہ سے پیداوار حاصل کریں گے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدہ، پاکستان کلائمیٹ چینج ایکٹ 2016 اور …

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سبب بننے والی گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے،اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئلہ سے پیداوار حاصل کریں گے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدہ، پاکستان کلائمیٹ چینج ایکٹ 2016 اور کانفرنس آف پارٹیز کیلئے پاکستان کے کردار سے متعلق رپورٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے اہم ترین دن ہے۔ کابینہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدہ، پاکستان کلائمیٹ چینج ایکٹ 2016 اور موسمیاتی تبدلی کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں پاکستان کے پرعزم کردار سے متعلق رپورٹ کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس معاہدہ کے تحت ترقی یافتہ ممالک نے اس سلسلہ میں 2025ءتک سالانہ سو ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply