26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا شہید پاکستانی امن فوجی...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا شہید پاکستانی امن فوجی کے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار بابر صدیق کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ میں حوالدار بابر صدیق کی اہلیہ اور بچوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں اور اس مشکل وقت میں میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شوہر، باپ اور بیٹے کو کھونا دل دہلا دینے والا ہے اور میں غم کی اس گھڑی میں خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔ اپنے ملک کے لیے ان کے خذبے پر تبصرہ کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی فرنٹ لائنز پر پاکستان کے امن مشنز کے فرض کو نبھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حوالدار بابر صدیق کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی کیونکہ انہوں نے اپنے ملک کی سربلندی کے لئے قربانی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بہادر بیٹے کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ انہیں جنت میں اعلی مقام حاصل ہو۔ اپنے ملک کے لیے اپنا فرض پورا کر دیا اور ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی قربانی پوری قوم اور ان سب کے لیے جو انھیں جانتے تھے ایک اعزاز ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کیا اور عالمی امن و سلامتی کے نظریات کو برقرار رکھا۔ پاکستان کانگو میں1960 سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دے رہا ہے اور اب تک200,000 سے زائد پاکستانی فوجی28 ممالک میں60 مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔

پاکستان نے دنیا کے کچھ انتہائی شورش زدہ علاقوں میں امن اور استحکام کی بحالی کی کوششوں میں اپنے171 اہلکاروں کو کھو یا ہے۔ اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن آپریشنز کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے استحکام کے مشن کے تحت1974 اہلکاروں کے ساتھ عوامی جمہوریہ کانگو میں قیام امن کے لئے سب سے زیادہ فوجی تعاون کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=330464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں