کوئٹہ۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بلوچستان کے علاقے کوہ میہردار میں 100 ایکڑ پر مشتمل شجرکاری سائٹ کا دورہ،
سیکرٹری جنگلات بلوچستان محمد صدیق مندوخیل نے موسم بہار شجرکاری 2020-21 کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ بلوچستان عبدالجبار‘پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فاریسٹری بلوچستان علی عمران پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نیاز خان کاکڑ و دیگر افسران موجود تھے۔