وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلین کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

102

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کوموثر بنانے کی ضرورت ہےتاکہ فرٹیلائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلین کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی طاہر خورشید، چیف سیکرٹری سندھ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایگریکلچر سندھ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی سی ٹی اینایبلڈ ایکسٹنشن سروس چھوٹے فارمر کو ریلیف فراہم کرے گی، ایکسٹنشن ورکر ہر یونین کونسل میں کاشتکار کی سہولت کہ لئے موجود ہوگا ۔

وفاقی وزیر نے پنجاب کی کارکر دگی کو سراہا ۔ انھوں نے کہا کہ ایگریکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، پی ایم پیکیجز کو ترجیح دیتے ہوئے وقت پر مکمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومتی اقدامات کو موثر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فرٹیلائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا اور اس کی قیمتوں کو کسان کی پہنچ میں رکھا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو فشریز سیکٹر کے اپ گریڈیشن پلین پر فشریز سیکرٹری پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے نے بھی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے فشریز سیکٹر کی پلیننگ اور اس کی ایگزیکیوشن کو تیز کرنے کا حکم دیا۔