ڈیپ سی فشنگ پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے بہت جلد نافذ کر دیا جائے گا پالیسی نافذ ہونے کے بعد مقامی ماہی گیروں کو گہرے سمندری پانیوں میں جانے کی اجازت مل جائے گی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن کا ڈیپ سی فشنگ پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کراچی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر …
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن کا ڈیپ سی فشنگ پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
ڈیپ سی فشنگ پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے بہت جلد نافذ کر دیا جائے گا
پالیسی نافذ ہونے کے بعد مقامی ماہی گیروں کو گہرے سمندری پانیوں میں جانے کی اجازت مل جائے گی
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن کا ڈیپ سی فشنگ پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ماہی گیروں اور سمندری حیات کے تحفظ کے لئے ڈیپ سی فشنگ پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے بہت جلد نافذ کر دیا جائے گا، اس پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد مقامی ماہی گیروں کو گہرے سمندری پانیوں میں جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی این ایس سی بلڈنگ میں ڈیپ سی فشنگ پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں پورٹ اینڈ شپینگ، وزرات دفاع کے نمائندوں سمیت دیگر شریک تھے۔








