راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر سی) ڈاکٹر ندیم جان نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) اور سٹاف افسران سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صحت پر منشیات کے اثرات سے پیدا ہونے والے مسائل پر توجہ دی گئی۔منشیات کے علاج، معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منشیات سے متاثرہ افراد کے متعلق مرکزی ڈیٹا بیس کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی ے این ایف انیق الرحمن ملک نے کہا کہ ملک بھر میں بحالی اور علاج مراکز کے قیام میں سہولیات فراہم کی جائے۔