حسن ابدال ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بھارت نے جس جھوٹ کا سہارا لیا ہے اس کا منہ توڑ جواب اسے مل گیا ہے اور یہ ساری صورتحال مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے پیدا کی گئی ہے ،مگر وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیاکے سامنے پیش کیا اس سے …
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

مزید خبریں
حسن ابدال ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بھارت نے جس جھوٹ کا سہارا لیا ہے اس کا منہ توڑ جواب اسے مل گیا ہے اور یہ ساری صورتحال مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے پیدا کی گئی ہے ،مگر وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیاکے سامنے پیش کیا اس سے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو سخت پریشانی کا سامنا ہواہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میںجو تیزی آئی ہے اور جس طرح پورے کشمیر میں کرفیو لگا کر اسے دنیا کی سب بڑی جیل بنا دیا گیا ہے اس کو ہندوستان زیادہ دیر قائم نہیں رکھ سکتا اور ایک نہ ایک دن کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ان کا حق انہیں مل کررہے گا،استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے جس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔







