28.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا شمالی وزیرستان...

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔دہشتگردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

- Advertisement -

ان ملک دشمنوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں ہے۔ یہ فتنۃالخوارج اپنے ناپاک عزائم کیلئے معصوم جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577063

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں