اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان ایک سچے محبِ وطن اور مدبر سیاست دان سے محروم ہو گیا ہے ، مرحوم نے اپنی زندگی پارلیمان کی بالادستی اور ملک کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی، تاج حیدر کی سیاسی بصیرت اور ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّٰلہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔