وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

196

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ مشکلات اور رکاوٹوں کا جائزہ لینے اورمثبت حکمت عملی وضع کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر کو ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیون کے تمام چیف ایگزیکٹیوز، جنرل مینیجرپیپکو اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیرسردار اویس احمد خان نے ملک میں بجلی کے نظام کی موجود صورتحال، سسٹم میں موجود بجلی، اور فیڈز کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر تمام چیف ایگزیکٹوز سے استفسار کیا کہ جنوری 2018 سے دسمبر 2018 تک سسٹم میں کتنی بجلی موجود ہو گی اور بجلی کی مزید پیداوار بڑھانے کے لیے پروجیکٹ ڈیمانڈ تیار کی جائے تاکہ اس کے مطابق اس پر وجیکٹ کی منظوری دی جائے۔