17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال کی عید الفطر...

وفاقی وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال کی عید الفطر کے پر مسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ (پی اے یو ) رانا مبشر اقبال نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر پیر کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محبت اور اتحاد کا پیغام دیا۔

رانا مبشر اقبال نے خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے دعا بھی کی۔وفاقی وزیر نے سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے۔ میں اپنے وطن سے پیار کرتا ہوں اور اپنی قوم کی خدمت کے لیے انتھک محنت کروں گا۔انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ "پوری قوم کو عید مبارک”۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577603

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں