وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اطالوی وفدکی ملاقات،وانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا

110
APP18-05 ISLAMABAD: December 05 - H. E. Ivan Scalfarotto, Italian Deputy Minister for Economic Development called on Shahid Khaqan Abbasi, Federal Minister for Petroleum and Natural Resources. APP

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اٹلی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آئیوان سکال فروٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی سے متعلق معاہدہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت پاکستان کے وژن کو سراہا ۔ دونوں سربراہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو استوار کرنے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔