وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کم خرچ گیس آلات کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے توانائی کی بچت ہو گی اور موسم سرما میں تمام صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ وہ جمعہ کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے زیر اہتمام یہاں …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کم خرچ گیس آلات کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے توانائی کی بچت ہو گی اور موسم سرما میں تمام صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ وہ جمعہ کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے زیر اہتمام یہاں توانائی کی بچت کے حوالے سے ایک آگاہی واک کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے گیزرز اور ہیٹرز کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوام کو گیس کے بے دریغ استعمال سے گریز کرنا چاہیے تاکہ طلب و رسد کا فرق کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کی کوششوں میں عوامی شمولیت ضروری ہے، اس وقت ملک میں سالانہ گیس اینڈ آئل امپورٹ بل تقریباً 17 ارب ڈالر ہے، جسے توانائی کے استعمال میں بچت کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔