28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی ''اے پی...

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی ”اے پی پی” سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ ہم بہاولپور صوبہ چاہتے ہیں،بے شک ریفرنڈم کروالیں، جو فیصلہ عوام کریں اس کو قبول کیا جائے۔ جمعہ کو ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے اپنی نمائندگی کیلئے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے، اپنی ذمہ دار ی کو پورا کرتے ہوئے ہم بہاولپور کے حقوق کیلئے پہلی صف میں کھڑے ہیں۔ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوری انداز میں فلور آف دی ہاؤس پر بہاولپور صوبہ کا مطالبہ رکھاہے، اس معاملہ پر بے شک ریفرنڈم کروالیں اور عوام جو فیصلہ کریں اس کو قبول کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کے سفر کی طرف گامزن ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=127141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں