اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے وی وی آئی پیز سمیت بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے ۔ بھارتی اخبار” دی ہندو“ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہبھارتی صدر رام ناتھ کی پرواز کے لئے بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی گئی …
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا بھارتی اخبار” دی ہندو“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے وی وی آئی پیز سمیت بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے ۔ بھارتی اخبار” دی ہندو“ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہبھارتی صدر رام ناتھ کی پرواز کے لئے بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی،جس پر تمام متعلقہ حلقوں سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت ہو گیا اور بھارت کو اب مزیدرعایت نہیں دی جائے گی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وی وی آئی پیز کی فلائٹس سمیت بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے حوالے سے مختلف پہلو زیر غور آئے اور ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ بھارتی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے اپنے انٹرویو میںکہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ہسپتالوں تک رسائی نہیں‘ خوراک کی قلت ہے اور طلباءبھی سکول یا کالج نہیں جا سکتے۔








