وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا خطاب

راولپنڈی07دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ایوی ایشن ڈویژن ٹرانسپورٹ کا جدید، محفوظ اور آرام دہ ذریعہ فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تجارت کی سہولت کیلئے معیشت میں گرانقدر کردار ادا کر رہی ہے ۔ہفتہ کواڈیالہ راولپنڈی کے علاقے خصالہ میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر …

راولپنڈی07دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ایوی ایشن ڈویژن ٹرانسپورٹ کا جدید، محفوظ اور آرام دہ ذریعہ فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تجارت کی سہولت کیلئے معیشت میں گرانقدر کردار ادا کر رہی ہے ۔ہفتہ کواڈیالہ راولپنڈی کے علاقے خصالہ میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے‘ 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت سے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قراداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے۔دوسری طرف مجھے پورا اعتماد ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے اور عالمی سول ایوی ایشن سیکٹر میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ ڈویژن قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ہماری حکومت نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 متعارف کروائی جو شعبہ ہوابازی کی مثبت ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔ اس پالیسی کے تحت ایئر لائنز کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات رکھی گئی ہیں تاکہ ملکی ایئر لائنز کو بزنس کے بہترین مواقع فراہم کئے جا سکیں۔اس کے علاوہ کنزیومر پروٹیکشن، گرین انوائرمنٹ،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، ٹورازم پروموشن ریجنل انٹیگریشن لائسنس ،ایئر پورٹس اور ایئر نیویگیشن انفرا اسٹرکچر،اکنامک ڈویلپمنٹ اور ریگولیٹری انوائرمنٹ بھی اس پالیسی کا حصہ ہیں۔خصالہ میں تقریباً 15 کلومیٹر کے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔اس کے علاوہ غلام سرور خان نے اپنے حلقوں میں زکوة کمیٹی تشکیل دی۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت حکومت کا فرض ہے۔انسانیت کی خدمت میں ہی فلاح ہے۔حاجی غلام حسن کو ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی بنا دیا گیا ہے۔پڑیال میں چوہدری عباس ،چوہدری ضمیر،کڑاھی میں ماسٹر جہانگیر،بہال میں ماسٹر زمان،بگڑہ میں حاجی دریافت،ڈڈھمبر میں خوشی محمد،گیلا کلاں میں نوید آصف اور ڈھیری میں چوہدری خادم زکوة چیئرمین بنا دیے گئے۔اس موقع پر چوہدری افضل اور بریگیڈیئر طارق زمان بھی موجود تھے۔