وفاقی وزیر برجیس طاہرکی کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کے واقعے کی مذمت

110

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مظاہرین کے پتھراﺅسے بچنے کے لیے ایک کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسزاور حکومت کی جانب سے اس سے زیادہ بزدلی کا اورعالم کیا ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اب معصو م کشمیری عوام کو ہتک آمیز طریقے سے ڈھال بنانا شروع کر دیا ہے ۔