وفاقی وزیر برجیس طاہر کا بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ایل او سی پر رہنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواں مردی اور بہادری سے مقابلہ کرنے پر اُنہیں خراج …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ایل او سی پر رہنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواں مردی اور بہادری سے مقابلہ کرنے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت اوڑی حملے، نام نہاد سرجیکل سڑائیک کے ڈراموں کے بعد سخت مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا اظہار وہ ایل او سی پر سیز فائز معاہدے کی ہر روز خلاف ورزی کرکے کر رہا ہے۔

Leave a Reply