اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ با¶نڈری پر بھارتی جارحیت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کر سکتی‘ تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی‘ اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے‘ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور آبی جارحیت کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔انہوںنے یہ بات ہفتہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے بمراج پورہ میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان کی حمایت غیر متزلزل ہے جسے نریندرمودی حکومت کے سفاک اور بزدلانہ اقدامات کمزور نہیں کر سکتی ۔