وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں کسی کو حصہ دار نہیں بننا چاہئے، عمران خان کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں کسی کو حصہ دار نہیں بننا چاہئے، عمران خان کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو کر بھارت کو جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سب کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینے کا وقت آ گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے، کسی کو بھی ایسی کوشش میں حصہ نہیں لینا چاہئے جو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے راہ ہموار کرے۔

Leave a Reply