وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے کینیڈا پہنچ گئیں

68

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی بین الاقوامی ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتہ کو کینیڈا کے دارالحکومت اوتاوا پہنچ گئیں۔ یہاں موصولہ پیغامکے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی پی اے کے انتظامی امور اور سرگرمیوں کے انتظام و انصرام سے متعلق امور پر غورو خوض کیا جائے گا۔ سی پی اے کی کینیڈین شاخ 2004ءکے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے، اس وقت یہ اجلاس 50 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے دوران بلایا گیا تھا۔