اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسلامی معاشی اور تجارتی بلاک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامی ممالک میں معاشی جمود کو توڑنے کیلئے نئی سوچ اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی رابطہ کاری میں پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے انڈونیشیاءکے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والے بارھویں عالمی اسلامی معاشی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم پاکستان کو اس فورم میں شمولیت کیلئے دعوت دی گئی تھی، وزیر اعظم پاکستان نے اپنی جگہ ملک کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو نامزد کیا ۔انڈونیشیاءکے صدر جوکوودودونے فورم کا افتتاح کیا جبکہ ملائیشیا کے وزیر اعظم اور فورم کے سرپرست نجیب عبدالرزاق نے خصوصی خطاب کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14012