کسانوں کی فلاح اور برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، آئندہ سیزن میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح اور برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، آئندہ …
وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
کسانوں کی فلاح اور برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، آئندہ سیزن میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں
وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح اور برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، آئندہ سیزن میں ملک میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں، کپاس کی کاشت میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملا قات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو وافر خام مال مہیا ہو گا، اس سلسلہ میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کردار اور کپاس کی درآمدی پالیسی پر بھی گفتگو ہوئی۔








