وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان کی ازبک وفد سے گفتگو

87
APP73-22 ISLAMABAD: December 22 - A High Level Uzbek delegation headed by H.E. Mr. Ulugbek Rozukulov, Deputy Prime Minister Uzbekistan called on Federal Minister For Commerce, Engr. Khurram Dastgir Khan. APP

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاک۔ازبک مشترکہ بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔دونوں ممالک زراعت،فارماسیٹیکل،ٹیکستائل اور سپورٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الغ بیک کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔خرم دستگیر نے ازبک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں پاکستان اور ازبکستان کے مابین حالیہ دو طرفہ تجارتی حجم پر عدم اطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔