وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو

216

عالمی تجار ت میں مندی کو علاقائی تجارت میں اضافے کے ذریعے دورکیا جا سکتا ہے،
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ عالمی تجار ت میں مندی کو علاقائی تجارت میں اضافے کے ذریعے دورکیا جا سکتا ہے، پاکستان علاقائی تجارت میں اضافے، تجارتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی رابطہ کاری کا علمبردار ہے، خطہ میں تجارت میں اضافہ کیلئے نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنا حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے جس سے خطہ کے عوام بلا تفریق مستفید ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان کے دورے پر آئے سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔