سرگودھا میں برآمدات کے فروغ کیلئے ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی،علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں کی برآمد کیلئے تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سرگودھا میں برآمدات کے فروغ کیلئے ڈرائی پورٹ قائم کی جائے …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
سرگودھا میں برآمدات کے فروغ کیلئے ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی،علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں کی برآمد کیلئے تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سرگودھا میں برآمدات کے فروغ کیلئے ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی، علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں کی برآمد کیلئے تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی، مزید برآں خطہ میں پائی جانے معدنیات جپسم، نمک اور لوہا بھی بیرون ملک برآمد کرنے کا عمل بھی انتہائی سہل ہو جائے گا اور لوگوں کو برآمد کرنے کی ترغیب ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے 71 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔








