اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ترجیحی تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ان تجارتی معاہدات سے اخذ ہونے والے اصولوں اور نتیجوںکی بنیاد پر مزید تجارتی معاہدات کئے جائیں گے، تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے اور دستیاب اعداد وشمار کی بنیاد …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ترجیحی تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ان تجارتی معاہدات سے اخذ ہونے والے اصولوں اور نتیجوںکی بنیاد پر مزید تجارتی معاہدات کئے جائیں گے، تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے اور دستیاب اعداد وشمار کی بنیاد پر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے چین، سری لنکا اور ملائیشیا سے آزاد تجارتی معاہدے ہیںجبکہ ایران ، انڈونیشیاءاور ماریشس سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ ہے۔ یہ معاہدات گزشتہ دہائی میں کئے گئے جس کی بدولت ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مناسب عرصہ موجود ہے۔








