وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی سٹیٹ بینک اور پاکستان کے پرائیویٹ بینکوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی رکاوٹوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلے میں بارڈر، بینکنگ اور سرٹیفیکیشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی رکاوٹوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلے میں بارڈر، بینکنگ اور سرٹیفیکیشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سٹیٹ بینک اور پاکستان کے پرائیویٹ بینکوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ پاک ایران تجارت کیلئے بینکنگ چینل کے اجراءکیلئے ایک ماہ کے دوران قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ اجلاس میں سٹیٹ بینک کے نمائندے نے بتایا کہ عالمی طور پر پابندیاں ہٹانے کے اعلانات کے باوجود ابھی بھی امریکہ اور یورپ میں ایران سے تجارت پر سخت پابندی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی بینک ایران کے ساتھ تجارت میں سہولت کار بننے سے گریزاں ہیں۔ پاکستانی تاجر ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے خاصے پرامید ہیں کہ پابندیوں کے اختتام کے بعد ایران سے تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply