وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا نیروبی میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و اقتصادی ترقی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے نیروبی میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و اقتصادی ترقی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے ، عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔ انھوں …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے نیروبی میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و اقتصادی ترقی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے ، عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں بھارت کی طرف سے کی جانے والی جانی اور مالی جارحیت کا ذکر کیا او رکہا کہ ادارہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے اقتصادی ترقی پر اثرات کا بھی جائزہ لے۔انھوں نے فلسطین کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کانفرنس کے دوران ای کامرس سے متعلق ایک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ای کامرس میں صارفین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کو اہم قرار دیا ۔

Leave a Reply