وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ہالینڈ میں پاکستان کی نومتعین سفیر عفت عمران گردیزی سے گفتگو

167

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارتی تربیت کے مزید پروگرام جاری کئے جائیں گے، اس سلسلے میں یورپی تربیتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں، تربیت کیلئے ہالینڈ کے ترقی پذیر ممالک سے درآمدات بڑھانے کے ادارے سے تجارتی تربیت کے پروگراموں میں اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہالینڈ میں پاکستان کی نومتعین سفیر عفت عمران گردیزی سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے کاروباری حضرات کو برآمدی شعبہ میں لانا سب سے بڑا چیلنج ہے، معیاری مصنوعات کی تیاری، کم لاگت پیداواری طریق کار اور برآمدات کیلئے درکار قانونی کارروائی کی تربیت کیلئے عالمی تجارتی تربیتی اداروں کو پاکستان میں اپنے تربیتی نیٹ ورک کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اس کیلئے ہالینڈ اور یورپ میں موجود اداروں سے مذاکرات کئے جائیں۔