وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تاریخ کے شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوئے ہیں، کشمیری عوام نے مٹھائیاں بانٹنے اور لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے ترقی بانٹنے والوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے، دھاندلی اور الزامات لگانے والوں کو اب پہلے جوڈیشل ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا، 2013ءکے عام انتخابات …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تاریخ کے شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوئے ہیں، کشمیری عوام نے مٹھائیاں بانٹنے اور لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے ترقی بانٹنے والوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے، دھاندلی اور الزامات لگانے والوں کو اب پہلے جوڈیشل ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا، 2013ءکے عام انتخابات کے بعد جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں اس میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں سے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کا مشن جاری رکھے گی اور خطہ کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply