وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا جکارتہ میں 12 ویں عالمی اسلامی معاشی فورم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسلامی معاشی اور تجارتی بلاک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامی ممالک میں معاشی جمود کو توڑنے کیلئے نئی سوچ اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی رابطہ کاری میں پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسلامی معاشی اور تجارتی بلاک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامی ممالک میں معاشی جمود کو توڑنے کیلئے نئی سوچ اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی رابطہ کاری میں پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے انڈونیشیاءکے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والے12 ویں عالمی اسلامی معاشی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان کو اس فورم میں شمولیت کیلئے دعوت دی گئی تھی، وزیراعظم پاکستان نے اپنی جگہ ملک کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو نامزد کیا۔ انڈونیشیاءکے صدر جوکوودودو نے فورم کا افتتاح کیا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم اور فورم کے سرپرست نجیب عبدالرزاق نے خصوصی خطاب کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply