وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹ کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی کنونشن سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

131
APP13-19 LAHORE: September 19 - Federal Minister for Commerce Engr. Khurram Dastgir addressing the 50th annual convention 2016 organized by Pakistan Society of Sugar Technologist. APP

لاہور۔19 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمےشہ ہمساےہ ممالک کے ساتھ امن کی بات کی لےکن بھارت اس کے برعکس بلاتحقیق الزام تراشی کرتا ہے کشمےری عوام کی آواز کو کسی صورت دباےا نہےں جا سکتا،وزےر اعظم محمد نواز شرےف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب مےں کشمےرےوں کی آوازاٹھائےں گے،بےرونی چےلنجزکے ہوتے ہوئے پاکستان کسی بھی اندرونی انتشار کا متحمل نہےں ہو سکتا، تحریک انصاف کے پاس قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی موجود ہے، وہ اپنے مسائل پارلیمینٹ میں لائیں لےکن عمران خان اپنے مسائل سڑکوں پر حل کروانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا مزاج ہی پارلیمانی نہیں ، پاکستان کے کراسنگ پوائنٹس پراےکسپورٹرز کو سہولےات دےنے کےلئے جدےد انفراسٹرکچر قائم کےا جائے گا، وہ پیر کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹ کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے،حکومت نے کسی احتجاج کو نہےں روکا تاہم ملک کے وسےع تر مفاد مےں عمران خان کوےہ خےال رکھنا چاہئےے کہ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی طور پر کسی احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئےے کہ وہ اپنے مسائل پارلیمنٹ کے فورم پر لائیں اور پارلیمان کے ذریعے عوام تک اپنا نقطہ نظر پہنچائیں۔ و