وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جنوبی کوریا کے سفیرکی ملاقات پاک کوریا آزاد تجارتی معاہدہ پر مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جنوبی کوریا کے سفیرکی ملاقات وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جنوبی کوریا کے سفیرکی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جنوبی کوریا کے سفیرکی ملاقات
پاک کوریا آزاد تجارتی معاہدہ پر مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں ری پبلک آف کوریا کے سفیر ڈاکٹر ڈونگ گوسوہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تجارت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے سفیر کو آزادانہ تجارتی معاہدہ میں پیش رفت کے بارے میں بتایا اور انہیں سئیول میں گذشتہ سال اپنے دورہ میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس پر دونوں ممالک نے آزادانہ تجارتی معاہدہ کے قابل عمل ہونے کے مطالعاتی جائزہ کے لئے تحقیقی سٹڈی پر اتفاق کیاتھا۔ دونوں ممالک نے یہ سٹڈی مکمل کر لی ہے اور اس کی سفارشات دونوں متعلقہ حکومتوں کو بھیج دی گئی ہیں اور اب دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے لئے مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔







