اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے جو وطیرہ اپنایا اوروفاق پر دھاوا بولا وہ قابل مذمت ہے کیونکہ کسی بھی منتخب وزیراعلیٰ کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا، جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے خلاف ایم …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے جو وطیرہ اپنایا اوروفاق پر دھاوا بولا وہ قابل مذمت ہے کیونکہ کسی بھی منتخب وزیراعلیٰ کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا، جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے خلاف ایم کیو ایم کی قرارداد پر دستخط کرنا ہمارے سینیٹرز صاحبان اور انکی وہاںموجود قیادت کا فیصلہ تھا جو اس لیے کیا گیا کہ کوئی بھی آنے والا وزیراعلیٰ مستقبل مین ایسا وطیرہ نہ اپنائے، یہ پوائنٹ جو سینٹ میں لایا گیا ہے اس پر ضرور بات چیت ہونی چاہیے اور مجھے امید ہے کہ جب اس پر گفتگو ہوگی تو آنے والے منتخب وزرائے اعلیٰ کے لیے یہ مشعل راہ ہوگی، انہوں نے کہا کہ احتساب کے سیٹ اپ پر قانون سازی ضرور ہونی چاہیے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز کی تحقیقات نہیں چاہتی اورگذشتہ سات ماہ سے اس مسئلے پر صرف سیاست کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے کہ وہ غیرضروری مسائل پر سیاست کرتے ہیں اور اپنے مخالفین پر بغیر ثبوت کے الزامات لگاتے ہیں







