اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستیگر نے کہا ہے کہ حکومت افغانستان سمیت خطہ کے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے اور تمام ایشوز کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستیگر کی صحافیوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستیگر نے کہا ہے کہ حکومت افغانستان سمیت خطہ کے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے اور تمام ایشوز کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے باعث سال 2015-16ءمیں ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے برآمد کنندگان کو سٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک کے ذریعے سہولیات فراہم کیں تاکہ وہ عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کی گئی ہیں اور اس حوالہ سے رواں سال وزیراعظم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکسٹائل شعبہ کی پیداوار بڑھانے کیلئے اس شعبہ کو گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔








