وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر کی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر نے تاجر براداری پر زوردیا ہے کہ وہ تجارت کو آزادانہ بنانے کے حکومتی ایجنڈا کی حمایت کریں تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کو زیادہ مسابقتی بنایا جاسکے۔2006ءمیں چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ قابل برآمد مصنوعات کے لیے خام مال کی درآمد کے حوالہ سے …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر نے تاجر براداری پر زوردیا ہے کہ وہ تجارت کو آزادانہ بنانے کے حکومتی ایجنڈا کی حمایت کریں تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کو زیادہ مسابقتی بنایا جاسکے۔2006ءمیں چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ قابل برآمد مصنوعات کے لیے خام مال کی درآمد کے حوالہ سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا اور اس سے پاکستانی مصنوعات کو مسابقتی بنانے میں بھی مدد ملی۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وفد کی قیادت اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت کے صدر خالد اقبال ملک کررہے تھے۔ وفاقی وزیر تجارت نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد پاکستان سے جی ایس پی پلس معاہدہ کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ ہم اس ضمن میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ بھی جی ایس پی پلس جیسا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کررہے ہیں تاکہ دونوں ممالک مارچ 2019ءکے بعد بھی تجارتی تعلقات کو مضبوط بناسکیں۔

Leave a Reply