وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد ایم خان کی ملاقات

146
Jam Kamal Khan
Jam Kamal Khan

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ای سی او کی خطے میں اقتصادی ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے تنظیم کے پلیٹ فارم پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر اسد ایم خان نے پاکستان کے ای سی او میں فعال کردار کی تعریف کی اور تنظیم کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔