وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات

92
Jam Kamal Khan
Jam Kamal Khan

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آر سی سی آئی) کے ایک وفد نے چیمبر کے صدر عثمان شوکت کی قیادت میں ملاقات کی۔

وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق یہاں ہونے والی ملاقات میں تاجر برادری اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران عثمان شوکت نے وزارت خارجہ کی فارماسیوٹیکل ایکسپورٹرز کے لیے تصدیقی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے راولپنڈی ایکسپو سینٹر منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے وزارت تجارت سے تعاون کی درخواست کی ۔ وفاقی وزیر تجارت نے آر سی سی آئی کو ان مسائل کو حل کرنے میں اپنے اور وزارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور برآمدات پر مبنی صنعتوں اور منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے اور اہم صنعتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔