36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے وزیر زراعت بلوچستان میر علی...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بلوچستان کے وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے ملاقات کی۔ وزارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص زراعت اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بلوچستان میں زرعی ترقی، مارکیٹ تک رسائی اور زرعی اجناس کی بین الصوبائی و بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے صوبے کی زراعت میں موجود صلاحیتوں اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر جام کمال خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی زرعی پیداوار کو ملکی و غیر ملکی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ مقامی کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ دونوں وزراء نے وفاق اور صوبے کے اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں