اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت کے مسیحی عملے کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر جام کمال خان نے وزارت تجارت کے مسیحی ملازمین میں نقد رقم اور تحائف بھی تقسیم کیے ۔
کرسمس کی تقریب میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال خواجہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے تمام کمیونٹیز کے احترام اور یکجہتی پر زور دیا۔
وزارت تجارت کے مسیحی ملازمین نے وفاقی وزیر کے مثبت اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔