وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثناءاللہ خان اچکزئی کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی صدمہ ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثناءاللہ خان اچکزئی کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں عبدالخالق اچکزئی اور اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم ثناءاللہ خان اچکزئی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔








