اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کوہسار بلاک میں وزارت تجارت کے مختلف ونگز کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے محکمانہ ورکنگ کا جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی کے لیے کام کے سازگار ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔
جمعہ کو یہاں وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے دفتری جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں جن میں جدید سہولیات اور کام کی جگہوں کو صاف رکھا شامل ہے۔
جام کمال نے کہا کہ ورکنگ انوائرنمٹ مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ملازمین کی صلاحیت اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے آرام دہ اور موثر کام کی جگہوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔