وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کا دورہ

132

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کا دورہ کیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو یونیورسٹی کی جانب سے انڈسٹری کے لیے کیے گئے اقدامات اور دیگر اہم معاملات سمیت یونیورسٹی کے ڈیزائن اور فیشن انڈسٹری کی بہتری کے کیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر میٹنگ کے بعد یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور طلبا کا مختلف شعبوں میں کیے گئے کام کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے ٹیکسٹائل ، سیرامکس، لیڈر، جیولری سمیت طلبا کے بنائے گئے مختلف کام مشاہدہ بھی کیا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے یونیورسٹی کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔